ابر باراں
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - برستا ہوا بادل۔ وہ دو اک روز برسے یہ ہمیشہ رات دن برسے تقابل ابر باراں کا عبث ہے دیدۂ تر سے
اشتقاق
فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ فارسی زبان کے لفظ 'ابر' کے ساتھ مصدر 'باریدن' سے اسم فاعل 'باراں' لگایا گیا ہے۔ ١٨١٦ء کو "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر